08/Jan/2019
News Viewed 1808 times
وزیراعظم عمران خان کا راولپنڈی کے علاقے فوارہ چونک کے قریب قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور رولپنڈی کے ہولی اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہم کردہ سہولیت کا جائزہ لیا، وزیراعظم کے اس دورے میں ان کے ساتھ ان کے ہمراہ معاون افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی ساتھ تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ نہایت سرد موسم میں خلقِ خداکیلئے گرم بستر اور خوراک فراہم کرنا ایک عظیم خدمت ہے، وزیراعظم نے بے گھر افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور بہترین خدمات فراہم کرنے پر وزیر صحت عامر کیانی اور اسپتال کی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کی۔
آگے بھی پڑھیں: پاکستان کو کرائے کے غُنڈوں کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا
وزیراعظم نے مزید کہا کہ حالات سے ہارے ہوئے انسانوں کا خیال رکھنا معاشرے کی زمہ داری ہے، شہریوں کا انسانیت کی خدمت میں آگے بڑھنا ہو گا۔وزیراعظم عمران خان نے فیملی اسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات ،فیملی یونٹ کا دورہ بھی کیا اورمریضوں کو دی جانی والی ادویات کا بھی جائزہ کیا اور اسپتال کی انتظامیہ کو اچھی خدمت پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کی۔