10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

قومی کرکٹر محمد حفیظ کی ورلڈ کپ کھیلنے کی امید ٹوٹ گئی


اسپورٹس

28/Mar/2019

News Viewed 2005 times

قومی کرکٹر محمد حفیظ کی ورلڈ کپ کھیلنے کی امید ٹوٹ گئی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ پی ایس ایل کے دورا ن ہا تھ پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے اورابھی تک علاج کے لیے برطانیہ میں قیام پزیر ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق محمد حفیظ کو ابھی چند روز کرکٹ کو خیر باد کہنا ہوگا کیوں کہ انہیں آرام کی سخت ضرورت ہے۔محمد حفیظ کی ورلڈ کپ کھیلنے کی امید ٹوٹ گئی ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں آپ جلد ہی صحت یاب ہوں گے اور کرکٹ ٹیم میں واپس آئیں گے۔


مزید پڑھیں:پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا

محمد حفیظ کے ہاتھ کی پہلی سرجری برطانیہ میں ہوئی تھی اور اس کے بعد بھی ان کے زخم ٹھیک نہ ہوئے تو بطانوی ڈاکٹرز نے دوسری سرجری کرتے ہوئے انہیں سختی سے آرام کرنے کا کہا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حفیظ ابھی چند دن اپنی ٹریننگ نہیں کر پائیں گے جب ان کا ہاتھ پوری طرح ٹھیک ہوگا تب کرکٹ میں دوبارہ جا سکیں گے ۔

متعلقہ خبریں