20/Dec/2018
News Viewed 1737 times
پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کے خلاف درخواست کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی, لاہور ہائیکورٹ میں بسنت کی اجازت دینے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس عاطر محمود کریں گے۔
آگے بھی پڑھیں: بسنت پر لگائی 10سالا پابندی ختم
ایک روز قبل پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے پریس کانفرنس کے دوران بسنت پر عائد پابندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بسنت کے منفی پہلوؤں کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی تشکیل دی ہے, درخواست گزار صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ بسنت خونیں کھیل کی شکل اختیار کر گئی تھی جس کی وجہ سے اس پر پابندی لگا ئی گئی تھی اب حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانےکے لیے بسنت جیسے کھیل کی اجازت دے رہی ہے۔