23/Apr/2019
News Viewed 4290 times
بھارت کے مقبول ترین اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم’’بھارت ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا ہے ۔
بھارتی اداکار سلمان خان پہلے بھی اس فلم پر بات چیت کر چکے تھے اور مداحوں کو ان کی اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے ۔فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد اس فلم کی کہانی کے بارے میں سمجھا جا سکتا ہے مداحوں نے اس فلم کے ٹریلر کو بہت سراہا ہے۔بھارتی اداکار سلمان خان نے اس فلم میں اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں کو بیان کیا ہے ۔انہوں نے اپنے جوانی سے بڑھاپے تک کے سفر کو دکھایا ہے۔
مزید جانیں:مہوش حیات کی فلم ’’چھلاوا‘‘کا ٹریلر جاری
فلم میں سلمان خان ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔سلمان خان اپنے خاندان اور ملک سے محبت کرنے والے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔سلمان خان اپنی جوانی میں ایک سرکس میں کام کرنے والے سٹنٹ مین کا کردار اداکر رہے ہیں اور سرکس میں ہی ان کی ملاقات دیشا پٹانی سے ہوتی ہے ۔
اس کے بعد ان کی زندگی کا دارومدار بڑھاپے کی طرف بڑھتا ہے اور سلمان خان ایک نوکری کرتے ہیں جہا ان کی ملاقات سنیل گرور سے ہوتی ہے ۔کترینہ کیف اس فلم میں سلمان خان کی میڈم کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
فلم ’’بھارت ‘‘رواں سال عید الفطر پر سینما گھروں میں دیکھائی جائے گی۔