10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاک فضائیہ کا نئے میزائل کا کا میاب تجربہ


پاکستان

14/Mar/2019

News Viewed 1634 times

پاک فضائیہ کا نئے میزائل کا کا میاب تجربہ

خدا کے فضل سے پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر سے میزائل کا ایک کامیاب تجربہ کر دکھایا ہے جس سے پاکستان میں بسنے والے ہر شہری کا سینہ فخر سے چوڑا ہو گیا ہے۔ پاک فضائیہ کایہ کامیاب تجربہ پاکستان پر بری نظر ڈالنے والوں کے لئے ایک اشارہ بھی ہے کہ پاک فوج کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔
پاک فضائیہ نے جے ایف 17تھنڈر طیارے سے دن اور رات کی روشنی میں دور طویل فاصلے تک اپنے اہداف کوٹھیک سے نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مزید بھی پڑھیں: نواز شریف کا رہنماؤں سے ملاقات کا پروگرام بدل گیا


زرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے اس جے ایف 17 تھنڈر سے دن رات کی روشنی میں دور تک اور صیح نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فضائیہ کے اس کامیاب تجربہ پر پاکستان کے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سائنسدانوں، انجینئرز کی اس کامیاب کوشش کو سراہا اور پاک فضائیہ کا یہ کامیاب تجربہ ہر پاکستان کے لئے قابلِ فخر ہے۔

متعلقہ خبریں