22/Jan/2019
News Viewed 2227 times
نتھیا گلی کے قریبی مقام توحید آباد میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ زرائع کے مطابق رات برف باری میں سیاحوں کی کئی گاڑیاں پھنس گئی تھیں, جنہوں نے مدد طلب کی تھی, زرائع کے مطابق پاک فوج نے علی الصبح سوا تین بجے آپریشن شروع کیا گیا اور نتھیا گلی کے قریب توحید آباد میں پھنسے تمام سیاحوں کو کالا باغ اور کے محفوظ مقامات پرپہنچا دیا۔
مزید بھی پڑھیں: کراچی سے آنے والی بس حادثہ کا شکار
زرائع کے مطابق ریسکیوٹیم کے پاس خوراک اور دوایاں موجود ہیں, شدید برفباری کی وجہ سے سڑکیں بلاک ہیں، جبکہ کڑکیں صاف کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ زرائع کے مطابق برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری جس کی وجہ سے نتھیاگلی سمیت گلیات کے اکثر علاقوں میں دو فٹ تک برف جمع ہوچکی ہے۔
On media reports of stranded tourists at Toheed Abad near Nathia Gali a rescue team each of Army and PAF sent in support of civil administration. Rescue teams carrying medicines and food items. Road blocked due to heavy snowfall and broken down vehicles. Approach being cleared.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 21, 2019