01/Apr/2019
News Viewed 2882 times
بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنا قدم سیاست کی طرف بڑھاتے ہوئے سیاسی جماعت کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارت کی معروف ادکارہ ارمیلا ماٹونڈکر کے سیاسی جماعت کانگریس میں جانے کے ایک دن بعد ہی ان پر اسلام میں داخل ہونے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ابھی دو روز قبل ہی وہ کانگریس میں شامل ہوئی ہیں اور کانگریس کی طرف سے وہ لوک سبھا الیکشن میں حصہ لے سکتی ہیں ۔
مزید جانیں:پانچویں اور آٹھویں کلاس کا رزلٹ آگیا ہے
مزید جانیں:شنیرااکرم کا کنگنا رناوت کو زور دار طمانچہ
اس کے ساتھ ہی لوگوں نے خبریں پھیلانی شروع کردی ہیں کہ ارمیلا دائرہ اسلام میں داخل ہو چکی ہیں اور انہوں نے اپنا نام بھی ارمیلا ماٹونڈکر سے تبدیل کر کے مریم اختر میر رکھ لیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق کچھ لوگوں کو انکا کانگریس میں داخل ہونا پسند نہیں آیا تو ان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانی شروع کردی گئی کہ ارمیلا دائرہ اسلام میں داخل ہو چکی ہیں اور ابھی تک اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت بھی نہیں ظاہر ہوا۔
ارمیلا کے شوہر محسن اختر سے اس بات پر سوال کیا گیا تو انہوں جواب دیا کہ ارمیلا نے 2016میں ان سے شادی کی مگر انہوں نے اسلام قبول کرنے پر مجبور نہ کیا اور نہ ہی انکا نام تبدیل کیا ۔الیکشن سے پہلے ایسی گیمز کھیلنا اب عام بات بن چکی ہے اور ہم ان باتوں سے پریشان نہیں ہیں۔