09/Apr/2019
News Viewed 1832 times
دہشتگردوں نے افغانستان کے بگرام ایئر بیس پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے اور3اہلکار زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے بگرا م ا یئربیس پر فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کیا اورگاڑی کو تباہ کر دیا جس کی وجہ سے چار فوجی ہلاک ہو گئے اور تین شدید زخمی حالت میں پہنچ گئے۔اس حملے کے فوراً بعد افغانی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا اور زخمیوں کو ہسپتال بھیج دیا اور ان کا علاج شروع کروا دیا ۔
مزید جانیں:افغانستان میں بھی دہشتگردی بڑھنے لگی
ذرئع کے مطابق حملے کے متعلق افغانی فورسز نے کہا کہ بم خیز مواد فوجیوں کی گاڑی میں موجود تھا جس کی وجہ سے گاڑی بھی تباہ ہو گئی اور اس حملے کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیا گیا ہے۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ یہ حملہ خودکش تھا جس میں خودکش نے خود کو گاڑی سمیت بگرام ایئر بیس کے پاس جا کر دھماکے سے اڑا لیا۔