03/Jan/2019
News Viewed 1878 times
معروف سوشل میڈیا سٹار شام ادریس اور فروگی ویٹیوز میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کے بعد حقیقی زندگی میں بھی ایک ہو گئے۔
پاکستانی نژاد کینیڈین شام ادریس اور ان کی دوست فروگی جو یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیو بلاگ اور پُرمزاح ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں، شادی کے بندھن میں بندھ گئے شام ادریس کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر 15 لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالورز ہیں، انکی ویڈیوز کو پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے، گذشتہ روز دونوں نے نکاح کر لیا جس کی ویڈیو بھی مداحوں کیلئے شیئر کی گئی یوں تو شام اور فروگی کی دیگر ویڈیوز بھی دلچسپی سے بھرپور ہوتی ہیں انکی شادی کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ فروگی نے ماضی میں شام ادریس سے شادی کیلئے کئی مرتبہ انکار کیا تاہم 2 ماہ قبل نومبر میں آخرکار انہوں نے ہامی بھرلی اور یوں یوٹیوب سٹارز ایک دوسرے کیلئے عمر بھر کے ساتھی ٹھہرے۔
مزید پڑھیں:2019 مثبت انداز میں گزارنے کیلئے پُر امید
شام ادریس اور فروگی کی نکاح تقریب میں قریبی رشتے داروں کے علاوہ دوستوں نےشرکت کی، دنیا بھر سے سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے اور مبارکباد دی کہ شام کی شریک حیات کا اصل نام سحر ہے تاہم سوشل میڈیا پر انھوں نے اپنے لئے فروگی استعمال کیا۔ شام ادریس معروف سوشل میڈیا سٹار زید علی کے بھی اچھے دوستوں میں شمار ہوتے ہیں۔