26/Dec/2018
News Viewed 1853 times
طلوعِ ارض کی اس مشہور تصویر کی پچاسویں سالگرہ منائی جارہی ہے
ناسا کی جانب سے چاند کی سطح سے زمین طلوع ہونے کی خوبصورت اور حیرت انگیز تصویر نے اپنی پچاسویں سالگرہ مکمل کرلی طلوعِ ارض یا 146ارتھ رائز145 نامی اس تصویر میں نیچے سرمئی سطح چاند کی ہے جبکہ اس سے قدرے اوپر سیاہ پس منظر کے آگے ہمارا حسین نیلا سیارہ دکھائی دے رہا ہے۔ خود زمین کو دور سے دیکھ کر دنیا کے احساسات کو ایک نئی رفعت ملی اور یہ تصویردنیا بھر میں زمین کی اہمیت اور ماحولیاتی تحریک کی وجہ بھی بنی اپالو ایٹ خلائی ماڈیول کو سیٹرن فائیو راکٹ کے ذریعے 21 دسمبر سے چاند کی جانب بھیجا گیا تھا جس میں خلانورد کو چاند کی سطح پر چکر لگانے تھے۔ یہ تصویر فوری توجہ حاصل نہ کرسکی تاہم کچھ عرصے بعد ناسا نے جب اسے ایک ٹکٹ پر جاری کیا تو دنیا میں اس کی شہرت پھیل گئی جبکہ اپالو ایٹ مشن 27 دسمبر کو زمین کی جانب لوٹا تھا۔
مزید پڑھیں:اسما رٹ فون کے 5 حیرت انگیز فیچر
یہ تصویر1968ء میں اپالو ایٹ مشن کے دوران خلانورد بِل اینڈرس نے کھینچی تھی جبکہ اگلے برس انسان نے چاند پر پہلی مرتبہ قدم رکھا تھا۔ اپالو ایٹ کی یہ تصویر کرسمس سے پہلے اس وقت کی ہے جب خلائی جہاز چاند کے مدار سے ہٹ گیا تھا اور چاند کے گرد چوتھے چکر میں خلانورد نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو اسے یہ حیرت انگیز منظر دکھائی دیا جسے کیمرے میں مقید کیا گیا۔ بِل نے 70 ملی میٹر رنگین تصاویر کے رول سے ٹیلی فوٹو لینس کے ذریعے یہ تصویر لی تھی۔