10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

قادر خان موت سے لڑتے ہوئے


شوبز

31/Dec/2018

News Viewed 1902 times

بالی ووڈ کے اداکارقادرعلی خان کے بیٹے نے اپنے والد سے متعلق موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں, قادرعلی خان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پزیرہیں، قادرخان نے بیماری کے باعث بات چیت کرنا بند کردی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے انہیں شدید علالت کے باعث وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ کے مشہور اداکار وینٹی لیٹر پر منتقل


زرائع کے مطابق بالی ووڈ میں زیادہ تر مزاحیہ اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرنے والے اداکار قادر علی خان گزشتہ کافی دن سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ گزشتہ روزسے قادرخان کی موت کی خبریں زیرگردش کررہی تھیں جس کے بعد ان کے بیٹے سرفراز نے والد کی موت کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرو ں کے مطابق ان کی حالت پہلے سے بہترہے۔

متعلقہ خبریں